4 جنوری، 2009، 12:26 PM

حسنی نامبارک

مصر نے اسرائیل کو رفح سرحد سے غزہ پر نیا محاذ کھولنے کی ترغیب دی ہے

مصر نے اسرائیل کو رفح سرحد سے غزہ پر نیا محاذ کھولنے کی ترغیب دی ہے

باخبر عرب ذرائع نے غزہ جنگ میں مصری اور اسرائیلی حکام کےباہمی تعاون سے پردہ اٹھایا ہے مصری حکام اسرائیل کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ رفح سرحد سے غزہ پر نیا محاذ کھول دے تاکہ مصر پر رفح سرحد کو کھولنے کا جو دباؤ پڑ رہا ہے وہ ختم ہوجائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نہرین نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے سفارتی ذرائع کے مطابق اسرائیل غزہ پٹی پر زمینی حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنے کی تلاش میں ہے ادھر باخبر عرب ذرائع نے غزہ جنگ میں مصری اور اسرائیلی حکام کےباہمی تعاون سے پردہ اٹھایا ہے مصری حکام اسرائیل کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ رفح سرحد سے غزہ پر نیا محاذ کھول دے تاکہ مصر پر رفح سرحد کو کھولنے کا دباؤ ختم ہوجائے۔ذرائع کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیل کے قبضہ اور رفح سرحد پر اسرائیل کے کنٹرول سے مصر کے صدر حسنی مبارک پر دباؤ کم ہوجائے گا اور مصری صدر اپنے آپ کو بچانے کے لئے رفح سرحد پر اسرائیلی تسلط و کنٹرول کی حمایت کررہے ہیں ادھر یورپی ذرائع ابلاغ نے فاش کیا ہے کہ مصر ، اردن اور سعودی عرب کی حکومتیں غزہ جنگ میں اسرائیل کی پشتپناہی  کررہی ہیں اور اسرائیل نے ان تینوں ممالک کے تعاون سے غزہ پر حملہ کیا ہے ادھر سعودی عرب اور مصر و اردن نے اپنے ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے سعودی جاہل اور نام نہادی مفتی نے غزہ کے مسلمان فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں کو مفسد قراردیا ہے اور جو لوگ اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں سعودی مفتی کی نظر میں وہ مسلمان ہیں کربلاکے مفتیوں نے حضرت امام حسین (ع) کے قتل کا فتوی دیا تھا اور سعودی مفتی  اور حکومت غزہ کے مسلمانوں کے قتل عام کی حمایت کررہے ہیں ۔

 

News ID 811801

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha